Buy website traffic cheap

CJCSC, General Nadeem Raza, Saudi Arabia, Visit, Shah Salman

چیئرمین جوائنٹ چیفس آف سٹاف کمیٹی جنرل ندیم رضا کا دورہ سعودی عرب

لاہور(ویب ڈیسک): پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق چیئر مین جوائنٹ چیفس آف سٹاف کمیٹی جنرل ندیم رضا نے سعودی عرب کا دورہ کیا ہے اور دورے کے دوران خادم حریمین شریفین شاہ سلمان بن عبد العزیز سے ملاقات ہوئی ہے۔

آئی ایس پی آر کے مطابق چیئر مین جوائنٹ چیفس آف سٹاف کمیٹی جنرل ندیم رضا اور سعودی عرب کے فرمانروا شاہ سلمان بن عبد العزیز کے درمیان ہونے والی ملاقات کے دوران باہمی دلچسپی کے امور پر گفتگو کی۔ سعودی عرب اور پاکستان کے درمیان عسکری شعبے میں تعاون کو فروغ دینے پر گفتگو ہوئی ہے۔ اس موقع پر وزیر داخلہ شہزادہ عبد العزیز بن سعود بن نائف، نائب وزیر دفاع شہزادہ خالد بن سلمان، شاہ سلمان کے نائب سیکرٹری تمیم بن عبد العزیز، اسلام آباد میں سعودی ملٹری اتاشی کرنل عوض بن عبد اللہ الزہرانی اور ریاض میں پاکستان کے سفیر راجہ علی اعجاز بھی موجود تھے۔