سپریم کورٹ آف پاکستان میں آج متعدد ہائی پروفائل کیسز کی سماعت ہوگی
لاہور(ویب ڈیسک): چیف جسٹس پاکستان میاں ثاقب نثارآج سپریم کورٹ آف پاکستان نندی پورپاورپراجیکٹ ، جعلی بینک اکاؤنٹس اوروزیراعظم عمران خان کے مشیرزلفی بخاری کی تعیناتی کے متعلق ہائی پروفائل کیسزکی سماعت کرینگے. اس کے علاوہ شریف خاندان کی رہائی کیخلاف نیب کی اپیل پرسماعت بھی ایجنڈے میں شامل ہے. چیف جسٹس پاکستان کی سربراہی میں تین رکنی بنچ ان کیسزکی سماعت کریگا. جاری کردہ روسٹرم کے مطابق سپریم کورٹ میں دو وزرائے اعظم نوازشریف اورراجہ پرویزاشرف، سابق وزیرقانون بابراعوان، سابق صدرآصف علی ذرداری اوروزیراعظم عمران خان کے مشیربرائے سمندرپارپاکستانیز زلفی بخاری کے متعلق کیسزکی سماعت ہوگی.