کورونا کے قومی چیلنج کے باوجود اپوزیشن نے سیاست چمکانے کی کوشش کی،وزیراعلیٰ پنجاب

لاہور (مانیٹرنگ ڈیسک) وزیر اعلیٰ پنجاب عثمان بزدار کا کہنا ہے کہ کورونا کے قومی چیلنج کے باوجود اپوزیشن نے سیاست چمکانے کی کوشش کی، ایسے وقت میں قوم کو تقسیم کرنا قابل مذمت ہے۔

وزیر اعلیٰ پنجاب عثمان بزدار سے چیئرمین فوڈ اتھارٹی عمر تنویر بٹ نے ملاقات کی اور چیف منسٹر فنڈ برائے کورونا کنٹرول کیلئے امداد کا چیک دیا۔ اس موقع پر وزیراعلیٰ پنجاب کا کہنا تھا کہ وبائ کے باعث کمزور طبقہ سب سے زیادہ متاثر ہوا، متاثرہ بہن بھائیوں کی مدد ہماری اخلاقی اور مذہبی ذمہ داری ہے، رقم دیانتداری کے ساتھ مستحق لوگوں تک پہنچائیں گے۔

عثمان بزدار کا کہنا تھا پاکستانی قوم آزمائش میں ہمیشہ سرخرو رہی ہے، فنڈ میں عطیہ کی جانے والی پائی پائی کے امین ہیں، متاثرہ بہن بھائیوں کے ساتھ کھڑے ہیں۔