Buy website traffic cheap


وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے لاہورایئرپورٹ پر اجلاس طلب کرلیا

لاہور(ویب ڈیسک): وزیراعلی پنجاب عثمان بزدار عمرہ ادائیگی کے بعد آج رات ڈیڑھ بجے لاہور پہنچیں گے، چونیاں میں بچوں کے قتل کے معاملے پر وزیراعلی پنجاب نے اجلاس طلب کر رکھا ہے جس میں صوبائی وزرا، چیف سیکرٹری اور آئی جی پنجاب شریک ہوں گے۔

وزیر اعلی پنجاب سردار عثمان بزدار نے اعلی سطح کا ہنگامی اجلاس لاہور ائیر پورٹ پر طلب کیا ہے، وزیراعلی عمرہ سے آتے ہی اجلاس کی صدارت کریں گے جس میں چونیاں میں بچوں کے قتل کے واقعات پر انہیں بریفنگ دی جائے گی۔اجلاس میں وزیر قانون بشارت راجہ، ہاشم ڈوگر اور دیگر حکام شریک ہوں گےجبکہ آئی جی پولیس اب تک ہونے والی تفتیش کے بارے میں وزیر اعلی کو بریف کریں گے۔