Buy website traffic cheap


وزیراعلیٰ عثمان بزدارنےڈی پی او سیالکوٹ کو معطل کردیا

لاہور(ویب ڈیسک): ترجمان وزیراعلیٰ پنجاب شہبازگل کے مطابق وزیراعلیٰ پنجاب سردارعثمان بزدارنے ڈی پی اوسیالکوٹ کو معطل کردیا ہے. اس حوالے سے ان کا کہنا تھا کہ وزیراعلی ٰنےڈپٹی کمشنرسیالکوٹ کو بھی اوایس ڈی بنادیا ہے. وزیراعلیٰ پنجاب کاوزیراعظم کورخصت کرنےکےبعدسیالکوٹ کابغیرشیڈول اچانک دورہ کیا. وزیراعلیٰ نےمختلف علاقوں میں صفائی کےانتظامات کاجائزہ لیا. عثمان بزدارکی صفائی انتظامات کومزید بہتربنانےکی ہدایات جاری کیں. وزیراعلیٰ نےسیالکوٹ میں فراہم کی جانیوالی دیگرسہولتوں کابھی جائزہ لیا. علیٰ افسران کےغیرپیشہ ورانہ رویےکاسخت نوٹس لیا اورڈی پی او سیالکوٹ کو معطل کردیا. وزیراعلیٰ پنجاب نے شہرمیں صفائی اورامن وامان کی ناقص صورتحال پرسخت برہمی کا اظہارکیا.