بنیادی صفحہ -> پاکستان کی خبریں -> وزیراعلیٰ عثمان بزدار کانوٹس، بچوں پر تشدد کرنے والا شخص گرفتار

وزیراعلیٰ عثمان بزدار کانوٹس، بچوں پر تشدد کرنے والا شخص گرفتار

لاہور(ویب ڈیسک): وزیر اعلی عثمان بزدار کے نوٹس پر انتظامیہ حرکت میں آگئی، بچوں پر تشدد کرنے والا شخص گرفتار کرلیا گیا.

اوکاڑہ کے نواحی گاؤں میں کمسن بچوں پر انسانیت سوز تشدد کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی ۔ تفصیلات کے مطابق ماں سے ملنے کیلئے جانے والے کمسن بھتیجوں کو چچا الٹا لٹکا کر وحشیانہ تشدد کا نشانہ بناتا رہا۔ بچوں کی ماں ناراض ہو کر میکے گئی ہوئی ہے اور بچے اپنی والدہ سے ملنے گئے تھے، سفاک ملزم کے تشدد سے بچے تڑپتے رہے۔ زاروقطار روتےرہے- وزیر اعلی کے نوٹس پر ضلعی انتظامیہ حرکت میں آگئی اور ملزم کو فوری گرفتارکرلیا گیا جبکہ اسسٹ کمشنراوکاڑہ کی زیرنگرانی افسوسناک واقعے کی تحقیقات کی جارہی ہیں اور انکو ہدایات جاری کی گئی ہیں کے متاثرہ بچوں کے گھر والوں سے فوری رابطہ کریں

جواب لکھیں

آپ کا ای میل شائع نہیں کیا جائے گا۔نشانذدہ خانہ ضروری ہے *

*