Buy website traffic cheap

CM Punjab, Usman Buzdar, Dina, Jehlum, Rape, Student, Notice

وزیراعلیٰ پنجاب کا دینہ میں طالبہ کیساتھ زیادتی کے واقعہ کا نوٹس

لاہور(ویب ڈیسک): وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار نے جہلم کے علاقے دینہ میں طالبہ سے زیادتی کے واقعہ کا نوٹس لیتے ہوئے ڈی پی او جہلم سے رپورٹ طلب کر لی ہے۔

وزیراعلیٰ پنجاب نے حکام دیا ہے کہ ملزمان کے خلاف قانون کے تحت سخت سے سخت کارروائی عمل میں لاتے ہوئے متاثرہ طالبہ کو ہر قیمت پر انصاف فراہم کیا جائے۔ ادھر گجرات کی رہائشی 15 سالہ طالبہ سے اجتماعی زیادتی میں ملوث ملزموں کو گرفتار کر لیا گیا ہے۔ متاثرہ طالبہ ڈسٹرکٹ ہسپتال جہلم میں زیر علاج ہے جہاں اس کی حالت تشویشناک بتائی جا رہی ہے۔