Buy website traffic cheap

CM Punjab, Usman Buzdar, Floor Prices , Latest News, Pakistan News

وزیراعلیٰ پنجاب کا آٹے کی قیمتوں میں بلاجواز اضافے کا نوٹس

لاہور(ویب ڈیسک): وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدارنے بعض شہروں میں آٹے کی قیمتوں میں بلاجواز اضافے کے حوالے سے میڈیا پر نشر ہونے والی خبروں کا سخت نوٹس ، وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار کی زیر صدارت وزیراعلیٰ آفس میں ہنگامی اجلاس طلب کیا گیا. اجلاس میں صوبے میں آٹے کی ڈیمانڈ و سپلائی اورقیمتوں کے حوالے سے جائزہ لیاگیا۔ صوبائی وزیر خوراک سمیع اللہ چوہدری بہاولپور سے ویڈیو لنک کے ذریعے اجلاس میں شریک ہوئے۔ چیف سیکرٹری ، پرنسپل سیکرٹری وزیراعلیٰ، سیکرٹری خوراک، ڈائریکٹر فوڈ، سیکرٹری اطلاعات نے اجلاس میں شرکت کی. وزیراعلیٰ عثمان بزدار نے محکمہ خوراک میں مانیٹرنگ سیل قائم کرنے کی ہدایت جاری کی.

وزیراعلیٰ عثمان بزدار نے آٹے کی قیمتوں میں استحکام کے لئے ضروری انتظامی اقدامات اٹھانے کاحکم جاری کردیا ہے. فرائض سے غفلت برتنے اوربے ضابطگیوں میں ملوث محکمہ خوراک کے افسران کوفوری طورپر عہدوں سے ہٹانے کا حکم دیا. اس حوالے سے وزیراعلیٰ‌پنجاب عثمان بزدار کا کہنا تھا کہ آٹے کی قیمتوں میں بلاجواز اضافہ کسی صورت برداشت نہیں کروں گا۔ عوام کو آٹے کی مقرر کردہ نرخوں پردستیابی یقینی بنائی جائے گی۔ گندم اورآٹے کی سپلائی اور ڈیمانڈکی سختی سے مانیٹرنگ کی جائے۔ سرکاری گندم کاآٹا اوپن مارکیٹ میں فروخت کرنے والی ملوں کو سیل کیا جائے گا۔ محکمہ خوراک اورانتظامی افسران آٹے کی دستیابی کو یقینی بنائیں۔ چکی مالکان کو آٹے کی قیمت میں اضافے کی اجازت نہیں دی جاسکتی۔ آٹے کی قیمت میں بلاجواز اضافہ کرنیوالوں کیخلاف قانون حرکت میں آئے گا۔ صوبے کے خارجی راستوں پر مانیٹرنگ کے نظام کو مزیدسخت کیا جائے۔ آٹے کے نرخوں میں بلاجواز اضافے کے حوالے سے کسی سے کوئی رعایت نہیں ہوگی۔ صوبائی وزیر خوراک خود فیلڈ میں جا کرآٹے کی دستیابی کو یقینی بنائیں۔ پنجاب میں آٹے کی قیمت میں اضافہ نہیں ہونے دیا جائے گا۔ محکمہ خوراک روزانہ کی بنیادپرکیے جانے والے اقدامات کی رپورٹ وزیراعلیٰ آفس بھجوائے۔ مجھے آٹے کی قیمتوں میں اضافہ کسی صورت قبول نہیں۔ محکمہ خوراک ایکشن لے اورآٹے کی دستیابی کو برقرار رکھے۔

وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدارکے سخت احکامات پر محکمہ خوراک نےصوبہ بھر میں کریک ڈاؤن شرع کردیا ہے. 376فلورملوں کیخلاف کارروائی،9کروڑ 6لاکھ روپے جرمانہ،فرائض سے غفلت برتنے پر محکمہ خوراک کے افسروں کیخلاف ایکشن،15فلور ملوں کے لائسنس معطل کردیئے گئے۔180فلور ملوں کا گندم کا کوٹہ معطل کردیا گیا. وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار کی ہدایت پر فرائض سے غفلت برتنے اوربے ضابطگیوں میں ملوث محکمہ خوراک کے چار افسران کوعہدوں سے ہٹا دیاگیا۔ اس حوالے سے ڈسٹرکٹ فود کنٹرولرگوجرانوالہ روحیل بٹ اور ڈسٹرکٹ فوڈ کنٹرولر سیالکوٹ نصراللہ خان ندیم کو معطل کردیا گیا ہے،ڈپٹی ڈائریکٹر محکمہ خوراک فیصل آبادکامران بشیر اورڈسٹرکٹ فوڈ کنٹرولر وہاڑی صغیر احمد کو بھی عہدے سے ہٹا دیاگیا۔ وزیراعلیٰ عثمان بزدار کی ہدایت پر پنجاب کے مختلف شہروں میں آٹے کی سپلائی کو یقینی بنانے کیلئے 126سیل پوائنٹس قائم کیے گئے ہیں. لاہورڈویژن میں 21سیل پوائنٹس پر ٹرکوں کے ذریعے ایکس مل ریٹ پر آٹے کی سپلائی شروع کردی گہے .راولپنڈی ڈویژن میں 55سیل پوائنٹس پر ٹرکوں کے ذریعے کنٹرول ریٹ پر آٹا فراہم کیا جارہا ہے۔ گوجرانوالہ ڈویژن میں 9سیل پوائنٹس پر ٹرکوں کے ذریعے کنٹرول ریٹ پر آٹے کی فراہمی کا آغازکردیا گیا ہے. بہاولپور ڈویژن میں 17سیل پوائنٹس پر ٹرکوں کے ذریعے آٹا فراہم کیا جارہا ہے۔ سیالکوٹ ضلع میں 24سیل پوائنٹس پر ٹرکوں کے ذریعے آٹے کی فراہمی شروع کردی گئی ہے.