جنرل باجوہ کے بیٹے کی دعوتِ ولیمہ، وزیراعظم سمیت کون کونسی معروف شخصیات شریک ہوئیں، جانیے

لاہور(ویب ڈیسک): چیف آف آرمی سٹاف جنرل قمرجاوید باجوہ کے صاحبزادے شادی کے بندھن میں بندھ گئے ہیں. تفصیلات کے مطابق جنرل قمرجاوید باجوہ کے بیٹے سعد باجوہ رشتہ ازدواج سے منسلک ہوگئے ہیں. سعد باجوہ کی شادی معروف کاروباری شخصیت صابرحمید کی بیٹی ماہ نورصابرسے ہوئی ہے. شادی کی تقریب لاہورکے گیریژن گولف اینڈ کنٹری کلب میں‌ہوئی. نکاح خوان کے فرائض معروف عالم دین ثاقب رضا مصطفائی نے سرانجام دیے. جنرل قمرجاوید باجوہ نے شادی کی تقریب میں محفلِ میلاد کا انعقادکیا . جنرل قمرجاوید باجوہ کے بیٹے کی دعوتِ ولیمہ میں وزیراعظم پاکستان عمران خان، صدرِمملکت ڈاکٹرعارف علوی، چیف جسٹس پاکستان جسٹس میاں ثاقب نثار، لیگی رہنماء خواجہ آصف، چوہدری نثار، سینیٹرچوہدری تنویر، پی پی پی چیئرمین بلاول بھٹو، حاصل بزنجو، چوہدری پرویزالٰہی ، وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار، وزیراعلٰی بلوچستان جام کمال خان، وزیراعلٰی سندھ سید مرادعلی شاہ. شیخ رشید، اسد قیصر، پرویزخٹک، شیعب اختر، شہزادرائے اورغیرملکی وزراء نے شرکت کی.