Buy website traffic cheap


آرمی چیف آج پینٹاگون میں امریکی عسکری قیادت سے ملاقات کرینگے

لاہور(ویب ڈیسک): امریکی صدر سے ملاقات کے بعد آرمی چیف پینٹا گون کا دورہ کریں گے، سپہ سالار امریکی ہم منصب سمیت عسکری قیادت اور سیکرٹری دفاع سے ملاقاتیں کریں گے۔ ڈی جی آئی ایس پی آر میجر جنرل آصف غفور نے ٹویٹر پیغام میں بتایا کہ وزیراعظم عمران خان اور امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی وائٹ ہاؤس میں ملاقات ہوگی، اس ملاقات میں آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ بھی وزیراعظم کے وفد میں شامل ہونگے۔ میجر جنرل آصف غفور کے مطابق وائٹ ہاؤس کی ملاقات کے بعد آرمی چیف جنرل جاوید باجوہ پینٹاگون کا دورہ کریں گے اور وہاں قائم مقام امریکی سیکرٹری دفاع رچرڈ سپنسر، چیئرمین جوائنٹ چیفس آف سٹاف جنرل جوزف ڈنفورڈ اور امریکی فوج کے چیف آف سٹاف جنرل مارک ملے سے اہم ملاقاتیں کریں گے۔