بنیادی صفحہ -> سپورٹس کی خبریں -> بھارتی کرکٹرزہردیک پانڈیا اورلوکیش راہول کو ” کافی ” مہنگی پڑگئی
ہردیک پانڈیا

بھارتی کرکٹرزہردیک پانڈیا اورلوکیش راہول کو ” کافی ” مہنگی پڑگئی

لاہور(ویب ڈیسک): خواتین کے خلاف نازیبا کلمات پر بھارتی کرکٹ بورڈ نے ہردیک پانڈیا اور لوکیش راہول کو آسٹریلیا سے واپس بلالیا جس کے بعد وہ ایک روزہ میچز کی سیریز میں دستیاب نہیں ہوں گے۔ تفصیلات کے مطابق چند دن قبل بھارت کے معروف پروگرام کافی ود کرنمیں دونوں کھلاڑیوں نے خواتین کے خلاف نازیبا کلمات ادا کیے تھے جس کے بعد سے پورے بھارت میں ہنگامہ برپا ہو گیا تھا اور اس صورتحال کی پیش نظر بھارتی کرکٹ بورڈ نے دونوں کھلاڑیوں کو شو کاز نوٹس بھی جاری کیا تھا جبکہ دونوں کھلاڑیوں کی جانب سے معافی بھی مانگی گئی تھی لیکن پھر بھی بھارتی عوام کا غصہ ٹھنڈا نہ ہوا ۔اب دونوں کھلاڑیوں کو دورہ آسٹریلیا سے واپس بلا لیا گیا ہے جس کے بعد ویرات کوہلی الیون کو پانڈیا اور راہول کی خدمات حاصل نہیں ہوں گی۔بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق دونوں کھلاڑیوں کو 2 ون ڈے میچز کیلئے معطل کیا گیا ہے اور شوکاز جاری کرکے انکوائری بھی شروع کردی گئی ہے۔بھارتی کرکٹرز کے متنازع بیانات پر کپتان ویرات کوہلی نے بھی تنقید کی ہے۔ انہوں نے کہا کہ پانڈیا اور راہول نے خواتین سے متعلق نامناسب باتیں کیں،بھارتی کرکٹ ٹیم اس طرح کی باتوں کی حمایت نہیں کرتی۔ویرات کوہلی نے مزید کہا کہ کھلاڑیوں کو بھی بتادیا کہ ٹیم ایسی بات کوسپورٹ نہیں کرسکتی۔

جواب لکھیں

آپ کا ای میل شائع نہیں کیا جائے گا۔نشانذدہ خانہ ضروری ہے *

*