Buy website traffic cheap


کمشنر ملتان نے ترقیاتی سکیموں کے زیر التواءہونے کا سخت نوٹس لے لیا

لاہور(ویب ڈیسک )کمشنر ملتان ڈویڑن عمران سکندر بلوچ نے مختلف ترقیاتی سکیموں کے زیر التواءہونے کا سخت نوٹس لیتے ہوئے قومی تعمیر نو کے محکموں کو فوری تمام منصوبے ہر صورت مقررہ مدت میں مکمل کرنے کی ڈید لائن دے دی۔ کمشنر ملتان نے کہا کہ ترقیاتی منصوبوں میں شفافیت اور معیار کو یقینی بنا کر عوام کو ریلیف دیا جائے۔ تمام ترقیاتی منصوبوں کی تکمیل کے بعد کوالٹی کا نہ صرف تھرڈ پارٹی آڈٹ کرایا جائے بلکہ مکمل ہو جانے والے تمام منصوبوں کا پی سی فور بھی کمشنر آفس جمع کروایا جائے۔ ان خیالات کا اظہار کمشنر ملتان عمران سکندر بلوچ نے ترقیاتی منصوبوں پر پیشرفت کے حوالے سے اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کیا۔
کمشنر ملتان عمران سکندر بلوچ نے کہا کہ نئی ترقیاتی سکیموں کی منظوری کے لیے پی سی ون تیار کیا جائے۔ تمام محکمے اپنے متعلقہ فورم سے رابطہ کر کے نئی سکیموں میں حائل رکاوٹوں کو فوری حل کروائیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ ملتان ڈویڑن میں رواں سال سالانہ ترقیاتی پروگرام کا حجم 659583 ملین ہے، 280 ملین کی لاگت سے ڈویڑن بھر کے سرکاری سکولوں میں بنیادی سہولیات کی فراہمی پر کام بھی جاری ہے۔ اجلاس میں بریفنگ دیتے ہوئے طارق بخاری نے کہا کہ کے پی ایس پروگرام میں 450 سے زائد سکولز جبکہ 821 کلاس رومز اپ گریڈ کیے جا چکے ہیں۔ اس پروگرام کا 62 فیصد کام مکمل کر لیا گیا ہے جبکہ باقی بھی جلد مکمل کر لیا جائے گا۔اجلاس میں مختلف ترقیاتی محکموں کے سربراہان بھی موجود تھے۔