Buy website traffic cheap


مکس مارشل آرٹ فائٹر کانر میک گریگر نے ریٹائرمنٹ کا اعلان کر دیا

لاہور(ویب ڈیسک) مکس مارشل آرٹ(ایم ایم اے) فائٹر کانر میک گریگر نے ریٹائرمنٹ کا اعلان کر دیا ہے اور کھیل سے منسلک اپنے ساتھیوں کیلئے نیک خواہشات کا اظہار کیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق کانر میک گریگر نے سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر جاری پیغام میں ریٹائرمنٹ کا اعلان کیا اور لکھا ”ہیلو دوستو! میں نے آج ’مکس مارشل آرٹ‘ سے فوری ریٹائرمنٹ لینے کا فیصلہ کیا ہے۔ میں اپنے تمام پرانے ساتھیوں کو اس کھیل میں آگے بڑھنے کیلئے نیک خواہشات کا اظہار کرتا ہوں۔ میں اب اس مہم میں اپنے سابق پارٹنرز کیساتھ شامل ہو رہا ہوں، جو پہلے ہی ریٹائر ہو چکے ہیں۔“

کانر میک گریگر نے ریٹائرمنٹ کا اعلان اپنے آخری انٹرویو کے چند گھنٹے بعد ہی کیا ہے جس میں انہوں نے اپنی اگلی لڑائی کے بارے میں آگاہ کیا تھا۔ انہوں نے کہا تھا کہ میری اگلی فائٹ سے متعلق بات چیت چل رہی ہے جو شائد جولائی میں ہو، دیکھیں گے کہ کیا ہوتا ہے۔ بہت سی سیاست چل رہی ہے۔ لڑائی کا کھیل پاگل پن ہے لیکن جیسا کہ میں اپنے مداحوں کو پہلے بھی کہہ چکا ہوں کہ میں تیار ہوں۔ یہاںیہ امر بھی قابل ذکر ہے کہ میک گریگر نے پہلی مرتبہ ریٹائرمنٹ کا اعلان نہیں کیا بلکہ وہ اس سے قبل 2016ءمیں بھی ایسا ہی ایک اعلان کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ میں نے نوجوانی میں ہی ریٹائر ہونے کا فیصلہ کر لیا ہے تاہم وہ دوبارہ اس کھیل میں واپس آ گئے۔ کانر میک گریگر کی آخری فائٹ مسلمان روسی فائٹر خبیب کیساتھ ہوئی تھی جس میں انہیں تاریخی شکست کا سامنا کرنا پڑا اور بعد ازاں ’ایرینا‘ میں اس وقت کچھ نا بھولنے والے مناظر بھی دیکھنے کو ملے جب خبیب جنگلہ پھلانگ کر باہر کود پڑے اور میک گریگر کی ٹیم میں شامل افراد کی جانب سے گالیاں نکالنے پر انہیں پیٹ ڈالا۔