کورونا،انگلش فاسٹ باؤلر جوفراآرچر کی پیشگوئی سچ ثابت ہوگئی

لندن: کورونا وائرس کے حوالے سے انگلش فاسٹ بولر جوفرا آرچر کی6 برس پرانی ٹویٹ وائرل ہوگئی۔

جوفرا آرچر نے اگست 2014 کی ایک ٹویٹ میں کہا تھا کہ ’کوئی بھی جگہ کھلی نہیں ہوگی، وہ دن آنے والا ہے‘۔ ٹویٹر برادری اس ٹویٹ کو ’کورونا وائرس‘ کی پیشگوئی قرار دے رہی ہے، اس حوالے سے آرچر کو مختلف القابات بھی دیے جا رہے ہیں۔