کورونا،بلوچستان میں 19 افراد صحتیاب ہوچکے:جام کمال

کوئٹہ(مانیٹرنگ ڈیسک)وزیراعلیٰ بلوچستان جام کمال کا کہنا ہے کہ بلوچستان میں کورونا وائرس سے متاثر ہونے والوں میں سے 19 افراد صحت یاب ہوچکے ہیں۔

وزیراعلیٰ جام کمال نے بولان میڈیکل کمپلیکس کے دورہ کے موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ کوئٹہ میں 25 سو افراد کے لیے آئسولیشن کی سہولت پر کام کررہے ہیں جب کہ ہسپتال میں 60 وینٹی لیٹرز کی سہولت فراہم کردی گئی ہے۔

جام کمال نے یہ بھی کہا کہ عوام کورنٹائن کرکے خود کو اور دیگر لوگوں کو بچائیں، جن میں کورونا کی تشخیص ہوئی وہ گھبرائیں مت کیوں کہ ابتک بلوچستان میں کورونا وائرس سے متاثر ہونے والوں میں سے 19 افراد صحت یاب ہو چکے ہیں۔