Buy website traffic cheap


پاکستان میں کورونا مریضوں کی تعداد 2443 ہوگئی

لاہور(نمائندہ آفتاب)پاکستان بھر میں کورونا وائرس سے ہلاکتوں کی تعداد 35 ہوگئی جب کہ مزید کیسز سامنے آنے کے بعد متاثرہ مریضوں کی مجموعی تعداد 2443 تک جا پہنچی ہے۔

پاکستان میں اب تک کورونا وائرس سے ہونے والی ہلاکتوں میں سے پنجاب میں 11، سندھ 11، خیبرپختونخوا 9، گلگت بلتستان 3 اور بلوچستان میں ایک ہلاکت ہوئی ہے۔

پاکستان میں آج بروز جمعہ اب تک 44کیسز رپورٹ ہوچکے ہیں جن میں سے سندھ میں 42 اور پنجاب میں 2 نئے کیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔