بھارتی پولیس نے کورونا سے آگاہی کیلئے دلچسپ انداز اپنالیا، ویڈیو وائرل

کیرالہ(مانیٹرنگ ڈیسک)دنیا بھر میں کورونا وائرس سے بچاؤ کے لیے ہر ممکن حفاظتی تدابیر اختیار کرنے کی ہدایت کی جا رہی ہیں اور ایسے میں بھارتی پولیس نے آگاہی کے لیے دلچسپ انداز اپنایا ہے۔

بھارتی ریاست کیرلا کے ایک شہر کی پولیس نے کورونا کے لیے حفاظتی اقدامات کی آگاہی کے لیے انوکھا انداز اپنایا جس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہی ہے۔ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ پولیس اہلکار رقص کرتے ہوئے ہاتھ دھونے کا طریقہ بتا رہے ہیں۔

اس دوران تمام اہلکاروں نے اپنے چہروں کو ماسک سے بھی ڈھکا ہوا ہے۔