Buy website traffic cheap


کورونا وائرس سے امریکا کے 2 سفارت کار جان کی بازی ہار گئے

واشنگٹن(مانیٹرنگ ڈیسک)کورونا وائرس سے امریکا کے 2 سفارت کار جان کی بازی ہار گئے ، ایک سفارت کار انڈونیشیا اوردوسرا کانگو میں فرائض سرانجام دے رہا تھا۔

خبر ایجنسی کے مطابق کورونا وائرس سے امریکا کے 2 سفارت کار جان کی بازی ہار گئے ، ایک سفارت کار انڈونیشیا اوردوسرا کانگو میں فرائض سرانجام دے رہا تھا۔خیال رہے کہ کورونا وائرس دنیا کے تمام ممالک تک پہنچ گیا، متاثرین کی تعداد 8لاکھ37ہزار سے بڑھ گئی، 41 ہزار سے زائد انسان لقمہ اجل بن گئے۔

تفصیلات کے مطابق 24 گھنٹوں میں اٹلی میں مزید 837 شہریوں کی اموات ہوگئیں، تعداد 12ہزار 428 تک پہنچ گئی جبکہ متاثرین کی تعداد 1 لاکھ5ہزار سے بڑھ گئی۔