Buy website traffic cheap


کراچی کے بڑے سپرسٹور میں کورونا کا کیس نکل آیا،سٹور بند

کراچی کے میٹرو سپر سٹور کے عملے کا کورونا ٹیسٹ مثبت آنے کے بعد سٹور کو بند کردیا گیا۔

پاکستان میں یہ کورونا وائرس کی وجہ سے بند ہونے والا پہلا سپر سٹور ہے جو کراچی میں یونیورسٹی روڈ پر واقع ہے۔سٹور کی انتظامیہ نے اسے بند کرنےکا نوٹس گیٹ پر لگا دیا ہے جس کے مطابق سٹور کو تاحکم ثانی بند کیا گیا ہے۔

نوٹس میں کہا گیا ہے کہ سفاری سپر سٹور کے تمام ملازمین کے کورونا ٹیسٹ کرائے جا رہے ہیں۔

سپر سٹور کے ایک اہلکار کا کہنا تھاکہ سٹور خود بند کیا ہے تاکہ خریداروں کی حفاظت ہو، عملے کے 90 ارکان کے کورونا ٹیسٹ کر کیے گئے اور سپر سٹور میں فیومیگیشن کا عمل جاری ہے۔