کورکمانڈرزکانفرنس:خطے کی سکیورٹی اور جیو اسٹریٹجک صورتحال پر غور

لاہور(ویب ڈیسک) :چیف آف آرمی سٹاف جنرل قمر جاوید باجوہ کی زیرصدارت کورکمانڈرز کانفرنس ہوئی، جس میں ملک کو درپیش اندرونی اور بیرونی چیلنجز کا جائزہ لیا گیا۔ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کی زیرصدارت جی ایچ کیو میں215 ویں کور کمانڈرز کانفرنس منعقد ہوئی۔کانفرنس خطے کی سکیورٹی اور جیو اسٹریٹجک صورتحال پر غورکیا گیا۔ کانفرنس میں ملک کی جغرافیائی اور سکیورٹی صورتحال کا بھی جائزہ لیا گیا۔