Buy website traffic cheap


2019 کے دوران پاکستان میں کرپشن بڑھی

لاہور(ویب ڈیسک) 2019 میں کرپشن سے متعلق ٹرانسپیرنسی انٹرنیشنل نے رپورٹ جاری کر دی جس میں کہا گیا کہ 2018 کی نسبت 2019 کے دوران پاکستان میں کرپشن بڑھی۔

ٹرانسپیرنسی انٹرنیشنل رپورٹ میں کہا گیا کہ چیئرمین جاوید اقبال کی زیر قیادت نیب کی کارکردگی بہتر رہی، نیب پاکستان نے بد عنوان عناصر سے 153 ارب روپے نکلوائے، 2018 کی کرپشن پر سیپشن انڈیکس میں پاکستان کا سکور 33 تھا، 2109 میں یہ 32 ہوگیا، کرپشن پر سیپشن انڈیکس کے 180 رینکس میں پاکستان کا رینک 120 ہے، 2019 میں زیادہ تر ممالک کی کرپشن کم کرنے میں کارکردگی بہتر نہیں رہی۔

رپورٹ میں مزید کہا گیا کہ 2019 میں پہلا نمبر حاصل کرنے والے ڈنمارک کا سکور بھی ایک پوائنٹ کم ہو کر 87 رہا، جی 7 کے ترقی یافتہ ممالک بھی انسداد بدعنوانی کی کوششوں میں پھنسے ہوئے ہیں، امریکا، برطانیہ، فرانس اور کینیڈا کا انسداد بدعنوانی کا سکور بھی کم رہا، امریکا 2، برطانیہ، فرانس 4 اور کینیڈا کا انسداد بدعنوانی سکور 4 درجہ کم ہوگیا۔ ٹرانسپیرنسی انٹرنیشنل رپورٹ میں کہا گیا کہ دنیا بھر میں بڑھتی ہوئی کرپشن روکنے کے لیے ٹرانسپیرنسی انٹرنیشنل کی سفارشات، سیاست میں پڑے پیسے اور اثرورسوخ کو قابو کیا جائے،، بجٹ اور عوامی سہولیات ذاتی مقاصد اور مفاد رکھنے والوں کے ہاتھوں میں نہ دی جائیں، دنیا بھر میں سیاسی فنانسنگ کو کنٹرول کیا جائے، دنیا بھر میں کرپشن روکنے کیلئے لابیز کو ریگولیٹ کیا جائے۔ رپورٹ میں کہا گیا کہ الیکٹورل ساکھ مضبوط کی جائے، غلط تشہیر پر پابندی لگائی جائے، شہریوں کو با اختیار کریں، سماجی کارکن، نشاندہی کرنے والوں اور جرنلسٹ کو تحفظ دیں، کرپشن روکنے کیلئے چیک اینڈ بیلنس اور اختیارات کو علیحدہ کیا جائے۔