Buy website traffic cheap


آصف ذرداری، فریال تالپور کے عدالتی ریمانڈ میں 19 ستمبر تک توسیع

لاہور(ویب ڈیسک): اسلام آباد کی احتساب عدالت نے آصف علی زرداری اور فریال تالپور کے جوڈیشل ریمانڈ میں 19 ستمبر تک توسیع کر دی۔ عدالت نے منی لانڈرنگ اور پارک لین ریفرنسز کی سماعت بغیر کارروائی ملتوی کر دی۔

احتساب عدالت کے ڈیوٹی جج راجہ جواد عباس نے منی لانڈرنگ اور پارک لین ریفرنسز کی سماعت کی۔ آصف علی زرداری کو عدالت کے سامنے پیش کیا گیا۔ سابق صدر کو سخت سیکیورٹی میں احتساب عدالت پہنچایا گیا۔ جج راجہ جواد عباس نے کہا متعلقہ جج ریفرنسز کو سن رہے ہیں، وہی سماعت کرینگے۔ عدالت نے حاضری لگا کر آصف علی زرداری اور فریال تالپور کو واپس بھیجنے کا حکم دے دیا۔