بنیادی صفحہ -> اہم خبریں -> سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی کو رہا کرنے کا حکم جاری

سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی کو رہا کرنے کا حکم جاری

لاہور(ویب ڈیسک): اسلام آباد کی احتساب عدالت نے ن لیگی رہنما شاہد خاقان عباسی کو پیرول پر رہا کرنے کا حکم دیا ہے، سابق وزیراعظم کے تایا انتقال کر گئے جن کی نماز جنازہ میں شرکت کیلئے عدالت نے اجازت دی۔

دوران سماعت جج محمد بشیر نے استفسار کیا کہ نماز جنازہ کہا ں ہونی ہے جس پر انہیں آگاہ کیا گیا کہ نماز جنازہ مری میں ادا کی جائے گی۔ نیب نے شاہد خاقان عباسی کی پیرول پر رہائی کی مخالفت کی تاہم عدالت نے شاہد خاقان عباسی کو پیرول پر رہا کرنے کا حکم دے دیا۔

جواب لکھیں

آپ کا ای میل شائع نہیں کیا جائے گا۔نشانذدہ خانہ ضروری ہے *

*