Buy website traffic cheap


پھیپھڑوں میں فائبروسس کے مرض کا شبہ کورونا وائرس کی طرف جاسکتا ہے، طبی ماہرین

چینی طبی ماہرین کے مطابق کووڈ 19 سے صحت یاب ہو جانے والے مریضوں کے آئندہ ماہ ٹیسٹوں سے اس راز سے پردہ ا ٹھ جائے گا کہ آیا نیا کورونا وائرس ہی پھیپھڑوں میں فائبروسس کی وجہ بنتا تھا۔

ایک نئی شائع ہونے والی رپورٹ کے مطابق پھیپڑوں کے فائبروسس کا اب تک کوئی علاج اس لیے دریافت نہیں ہو سکا کہ اس مرض میںبہت چھوٹی چھوٹی گلٹیاں پھیپھڑوں کے عضلات میں بن جاتی ہیں،جو ختم نہیں ہوتیں۔فائبروسس ایک ایسا مرض ہے، جس میں مریض کے پھیپھڑوں کو ایک عضو کے طور پر شکل دینے والے عضلات میں سوزش پیدا ہوتی ہے۔

اس مرض میں آکسیجن کی نقل و حمل کرنے والی خون کی شریانیں متاثر ہوتی ہیں۔یوں ان شریانوں کی آکسیجن جذب کرنے کی صلاحیت کم ہو جاتی ہے اور پھیپڑوں کی مجموعی کارکردگی کم ہو جاتی ہے۔

اگر منفی اثرات زیادہ ہوں تو پھیپھڑوں کے ساتھ مریض کی جسمانی کارکردگی اس حد تک کم ہو جاتی ہے کہ روزمرہ کے چھوٹے چھوٹے کام کرنا بھی دشوار ہو جاتے ہیں۔ ماہرین نے کہا ہے کہ اگر کورونا سے صحت یاب مریضوں کی حالت اسی طرح ہوتی ہے تو پھر یہ بات بھی سامنے آئے گی کہ صدیوں پہلے بھی کورونا موجود تھا یا نہیں۔