Buy website traffic cheap


دنیامیں کوروناوائرس سے5لاکھ18ہزار اموات

نیویارک(مانیٹرنگ ڈیسک)عالمی وبا کورونا وائرس کے سبب دنیا میں5لاکھ18ہزار968 افراد جاں کی بازی ہار چکے ہیں اور ایک کروڑ8لاکھ 5ہزار سے زائد افراد متاثر ہیں۔

امریکہ میں کورونا مریضوں کی تعداد 27لاکھ 65ہزار سے زائد ہوگئی ہے جب کہ ایک لاکھ30ہزار سے زائد اموات ہوچکی ہیں۔برازیل میں کورونا مریضوں کی تعداد14لاکھ48ہزارسے زائد ہو گئی ہے اور 60ہزارسے زائد افراد جان کی بازی ہار چکے ہیں۔

روس میں 6لاکھ54ہزار سے زائد افراد کورونا سے متاثر اور 9ہزار536 ہلاک ہو چکے ہیں۔ بھارت میں 6لاکھ5ہزار سے زائد افراد کورونا سے متاثر جب کہ جاں بحق ہونے والوں کی تعداد 17ہزار سے بڑھ گئی ہے۔

برطانیہ میں کورونا سے اموات کی تعداد 43 ہزار 9 سو سے بڑھ گئی جبکہ 3 لاکھ 13 ہزار سے زائد افراد کورونا وائرس سے متاثر ہیں۔برطانیہ میں کورونا ٹیسٹ اینڈ ٹریس سسٹم لاگو ہے اور کورونا مریضوں سے ملاقات کرنے والوں کو آئسولیٹ کیا جا رہا ہے۔

اٹلی میں کورونا سے ہلاکتوں کی تعداد 34 ہزار سات سو سے تجاوز کر گئی ہے جبکہ دو لاکھ 40 ہزار سے زائد افراد متاثر ہوچکے ہیں۔اسپین میں کورونا سے ہلاکتوں کی تعداد 28 ہزار تین سو سے تجاوز کر گئی ہے جبکہ مجموعی کیسز کی تعداد دو لاکھ 96 ہزار سے تجاوز کر گئی ہے۔

پیرو میں کورونا سے ہلاکتوں کی تعداد 9 ہزار چھ سو سے تجاوز کر گئی جبکہ مجموعی کیسز کی تعداد دو لاکھ 85 ہزار سے زائد ہے۔