Buy website traffic cheap

ٹرافی

کرکٹ ورلڈ کپ 2019 ٹرافی کل کراچی پہنچے گی

لاہور(ویب ڈیسک): گزشتہ روز قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان سرفراز احمد ورلڈ کپ ٹرافی کے ہمراہ دبئی سے ایمریٹس ائیر لائینز کی پرواز EK۔612 سے اسلام آباد پہنچے تھے اور وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں ٹرافی کی نمائشی تقریب منعقد کی گئی جس دور ان شہریوں کی بڑی تعداد نے سلیفیاں بنوائیں ۔ ورلڈکٹ ٹرافی کو کل 14 اپریل کو کراچی لے جایا جائے گا،ٹرافی کو پاکستان کے چاروں صوبوں میں لے جایا جائے گا۔ ورلڈ کپ ٹرافی کی نمائش کے موقع پر شہری اس کے ساتھ تصاویر اور سیلفیز بھی بنا سکیں گے۔ 14 اپریل کو کراچی میں عظیم الشان جشن منایا جائیگا، کنسرٹ کیساتھ آتش بازی بھی ہو گی۔