Buy website traffic cheap

محمد بن سلمان

سعودی ولی عہد محمد بن سلمان کی سیکیورٹی اورڈاکٹرزکی ٹیم پاکستان پہنچ گئی

لاہور(ویب ڈیسک): سعودی سفیر نے خوشخبری سناتے ہوئے کہاہے کہ ولی عہد محمد بن سلمان کا دورہ پاکستان دو روز پر محیط ہو گا اور وہ 16 فروری کو پاکستان پہنچ رہے ہیں جبکہ ان کے ہمراہ بڑا وفد بھی ہو گا ۔ محمد بن سلمان کی ایڈوانس سیکیورٹی ٹیم پاکستان پہنچ گئی ہے اور انہوں نے اسلام آباد کے مختلف علاقوں کا دورہ بھی کیا جبکہ محمد بن سلمان کے ڈاکٹرز کی ٹیم بھی پاکستان پہنچ گئی ہے ۔محمد بن سلمان کے دورے کی کوریج کیلئے سعودی میڈیا کا وفد بھی پاکستان پہنچ گیا ہے ۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق سعودی عرب محمد بن سلمان کے دورہ پاکستان کے دوران ملکی تاریخ کی سب سے بڑی سرمایہ کاری کرنے جارہاہے یہی وجہ ہے کہ پاکستان میں سعودی ولی عہد محمد بن سلمان کا بے چینی کا انتظارکیا جارہاہے.