Buy website traffic cheap


مقبوضہ کشمیرمیں جاری بدترین لاک ڈاؤن کو 66 روز گزرگئے

لاہور(ویب ڈیسک): مقبوضہ وادی میں بھارتی جبری تسلط کو آج 66 واں روز ہے، کاروبار زندگی تاحال معطل ہے۔ اخروٹ کے کاشتکار پھل وقت پر منڈیوں میں نہ پہنچنے کی وجہ سے پریشانی کا شکار ہو گئے۔

مقبوضہ وادی میں بھارتی مظالم کی وجہ سے انسانی المیہ جنم لینے لگا، گھروں میں محصور کشمیری قابض فوج کی بربریت کا شکار، قابض فوج رات گئے لوگوں کے گھروں میں دھاوا بول دیتی ہے۔ گزشتہ روز بھاری فوج نے سرچ آپریشن کی آڑ میں دو نوجوانوں کو شہید کر دیا۔ بھارتی فوج بارہ روز سے کپواڑہ، بارہ مولا، سری نگر، کلگام، شوپیاں سمیت مختلف علاقوں میں سرچ آپریشن جاری رکھے ہوئے ہے۔ 66 روز سے گھروں میں قید کشمیریوں تک ضروریات زندگی کی کسی بھی چیز کی رسائی ممکن نہیں۔ سیبوں کے بعد اخروٹ کے کاشتکار بھی کرفیو کی وجہ سے پریشان ہو گئے۔ قرضے لے کر کھیتی کرنے والے کشمیری کسان پھل پکنے کے بعد منڈیوں تک نہیں پہنچا سکے۔