بنیادی صفحہ -> دنیا کی خبریں -> مقبوضہ کشمیرمیں جاری بدترین کرفیو کو 100 روز مکمل ہوگئے
مقبوضہ کشمیر

مقبوضہ کشمیرمیں جاری بدترین کرفیو کو 100 روز مکمل ہوگئے

لاہور(ویب ڈیسک): مقبوضہ کشمیر میں بھارت کا ظلم وجبرجاری ہے اور مقبوضہ وادی میں جاری کرفیو کو 100 روز مکمل ہوگئے ہیں. بانڈی پورہ میں بھارت نے دہشت گردی کرتے ہوئے مزید 2 نوجوانوں کو شہید کر دیا۔

مقبوضہ وادی میں بھارت کی دہشت گردی جاری ہے، ضلع بانڈی پورہ میں بھارتی فوج نے آپریشن کے نام پر نوجوانوں کو شہید کر دیا، ظالمانہ کارروائی کے خلاف کشمیریوں نے احتجاج کیا۔ کرفیو اور لاک ڈاؤن 5 اگست سے جاری ہے، جگہ جگہ بھارتی فوجی تعینات ہیں، سری نگر سمیت تمام بڑوں شہروں میں دکانیں اور کاروباری مراکز بند ہیں، پبلک ٹرانسپورٹ نہ ہونے کے برابر ہے، تعلیمی ادارے بند ہے، موبائل فون سروس اور انٹرنیٹ معطل ہونے کی وجہ کشمیریوں کا ساری دنیا سے رابطہ منقطع ہے۔

جواب لکھیں

آپ کا ای میل شائع نہیں کیا جائے گا۔نشانذدہ خانہ ضروری ہے *

*