بنیادی صفحہ -> اہم خبریں -> مقبوضہ کشمیرمیں جاری بھارتی ظلم وجبرکو 38 روز بیت گئے

مقبوضہ کشمیرمیں جاری بھارتی ظلم وجبرکو 38 روز بیت گئے

لاہور(ویب ڈیسک): مقبوضہ کشمیر میں بھارتی جارحیت کو 38 روز ہوگئے، وادی میں کاروبار زندگی، دکانیں، تعلیمی ادارے، انٹرنیٹ اور موبائل سروس مسلسل بند ہیں، کشمیریوں تک ضروریات زندگی کی رسائی ناممکن بنا دی گئی۔

کشمیری 5 اگست سے گھروں میں بند ہیں۔ مسلسل لاک ڈاؤن کی وجہ سے روز مرہ استعمال کی اشیاء تک رسائی بھی ممکن نہ رہی، گھروں میں بند کشمیری کھانے پینے کوترس گئے، ہر گلی اور سڑک پر تعینا ت بھارتی فوج نے مقامی افراد کا باہر نکلنا مشکل کر دیا۔ ٹی وی چینلز اور اخبارات بند ہونے کی وجہ سے کشمیری دنیا سے کٹ کر رہ گئے ہیں۔ سید علی گیلانی، میر واعظ عمر فاروق سمیت تمام حریت رہنما 5 اگست سے گھروں اور جیلوں میں نظر بند ہیں۔ کشمیر میڈیا سروس کے مطابق اب تک 11 ہزار سے زائد کشمیری نوجوانوں کو گرفتار کیا جاچکا ہے۔

جواب لکھیں

آپ کا ای میل شائع نہیں کیا جائے گا۔نشانذدہ خانہ ضروری ہے *

*