Buy website traffic cheap


مقبوضہ کشمیرمیں جاری بدترین بھارتی مظالم کو 67 روز بیت گئے

لاہور(ویب ڈیسک): مقبوضہ کشمیر میں بھارتی جبری پابندیاں 67 ویں روز میں داخل ہوگئیں، کشمیری آج بھی اپنے گھروں میں قید ہیں۔

مظالم کا شکار کشمیری روز مرہ کی اشیاء سے محروم ہیں، کھانے پینے ادویات کا سٹاک ختم ہوچکا ہے، بھارتی فوج رات گئے کشمیریوں کے گھروں پر دھاوا بول دیتی ہے، اب تک 12 سال کے بچوں سمیت ہزاروں افراد کو گرفتار کیا جاچکا ہے۔ مظاہروں کے لیے نکلنے والے کشمیریوں کو فائرنگ کا نشانہ بنایا جا رہا ہے، تمام حریت رہنما 5 اگست سے بدستور جیلوں میں بند ہیں۔