Buy website traffic cheap


ملک بھر میں کاروباری ہفتے کے پہلے روز ڈالر کی اونچی اُڑان

لاہور: (دنیا نیوز) ملک بھر میں کاروباری ہفتے کے پہلے روز ڈالر کی قدر میں مسلسل اُڑان جاری ہے جس کے بعد روپیہ ایک مرتبہ پھر ہلکان ہو گیا ہے۔ انٹر بینک میں امریکی کرنسی کی قدر 34 پیسے بڑھ گئی۔

تفصیلات کے مطابق : ملک بھر میں کاروباری ہفتے کے پہلے روز ڈالر کی قیمت بڑھ رہی ہے، ڈالر کی قدر بڑھنے سے روپیہ ایک مرتبہ پھر ہلکان ہو گیا ہے، انٹر بینک میں امریکی ڈالر 34 پیسے بڑھ کر 160 روپے 53 پیسے کی سطح پر پہنچ گیا ہے۔ اُدھر اوپن مارکیٹ میں بھی کاروباری ہفتے کے پہلے روز ڈالر کی قدر میں تیزی دیکھی گئی، مارکیٹ میں امریکی کرنسی 10 پیسے مہنگا ہو کر 160روپے 80 پیسے کی سطح پر پہنچ گئی ہے۔ تجزیہ کاروں کے مطابق ڈٓالر ریٹ میں اضافہ پاکستانی معیشت کی مخدوش صورتحال کے سبب ہو رہا ہے، جب تک پاکستانی معاشی پالیسی کے حوالے سے ٹھوس بنیادوں پر عملدرآمد نہیں کیا جاتا روپے کی قدر میں مزید کمی کا خدشہ برقرار رہے گا۔ دوسری طرف پاکستان سٹاک مارکیٹ میں بھی تیزی دیکھی گئی جس کے بعد کاروباری ہفتے کے آغاز پر ہی 125.78 پوائنٹس کی بڑھوتری دیکھی گئی۔ حصص مارکیٹ میں تیزی کے سبب 100 انڈیکس میں 32500 پوائنٹس کی حد بحال ہوگئی، کاروبار کے دوران ایک موقع پر انڈیکس 32735.83 کی سطح پر بھی دیکھا گیا۔ تاہم اس دوران مندی کی لہر آئی جسکے بعد انڈیکس 32391.55 پوائنٹس کی سطح پر پہچ گیا، تاہم ایک مرتہب پھر ٹریڈنگ کے دوران تیزی دیکھی گئی، مارکیٹ کے اختتام پر 100 انڈیکس 32584.55 پوائنٹس کی سطح پر بند ہوا۔