Buy website traffic cheap


کسٹم ڈیپارٹمنٹ کا اسلام آباد میں معروف دوا ساز کمپنی کے گودام پرچھاپہ

لاہور(ویب ڈیسک): کسٹم ڈیپارٹمنٹ اسلام آباد نے معروف دواسازکمپنی شاہین کیمسٹ کے گودام پر چھاپہ مارا جس کے نتیجے میں بڑی مقدارمیں جعلی فوڈ سپلیمنٹ پکڑے گئے. چھاپہ ایڈیشنل کسٹم کلکٹر اسلام آباد عائشہ وانی کی سربراہی میں مارا گیا.

چھاپہ کے دوران انکشاف ہوا کہ شاہین کیمسٹ مقامی سطح پر تیارادویات پر میڈ ان امریکہ کی سٹیمپس اور پیکنگ کرکے لوگوں کی زندگیوں سے کھیل رہے تھے. کسٹم حکام کی جانب سے ہدایت جاری کی گئی کہ اس پیغام کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہنچایا جائے تاکہ زندگیاں برباد ہونے سے بچ سکیں. گھناؤنے جرم کی ایف آئی آر جلد درج کروا دی جائیگی.