Buy website traffic cheap


کسٹمز حکام کی کارروائیاں :ایک کروڑ سے زائد مالیت کی اشیاضبط

لاہور(ویب ڈیسک) پاکستان کسٹمز پریونٹیو کلکٹریٹ کے شعبہ اینٹی اسمگلنگ آرگنائزیشن نے انسداد اسمگلنگ مہم کے تحت مختلف کارروائیاںکے دوران ایک کروڑ روپے سے زائد مالیت کی اسمگل شدہ اشیا ضبط کرکے مقدمات درج کر لیے ہیں۔ذرائع کے مطابق اے ایس اوکے ڈپٹی کلکٹر محمد فیصل کی قیادت میں چھاپہ مارٹیم نے سپرہائی وے اورمختلف گوداموں پر چھاپہ مارکرایک کروڑ 29 لاکھ مالیت کے اسمگل شدہ موبائل فونز، کپڑا، ٹائرز، ایئرکنڈیشنرز، انڈین گٹکا،غیرملکی سگریٹس، چھالیہ اورڈیزل ضبط کرلیا ہے۔اے ایس او کی مختلف کارروائیوں میں ملزمان نور احمد، عبد الرحیم، سید کبیر آغا، محمد صادق، تاج محمد کے خلاف ایف آئی آردرج کی گئی ہیں۔