بنیادی صفحہ -> شوبز کی خبریں -> مشہور فلم سیریز دبنگ تھری کادوسرا سیکوئل بنانے کی تیاریاں شروع
سیریز
سیریز

مشہور فلم سیریز دبنگ تھری کادوسرا سیکوئل بنانے کی تیاریاں شروع

لاہور(ویب ڈیسک) بالی ووڈ کی مشہور فلم سیریز دبنگ کا ایک اور پارٹ آنے کو تیار فلم کادوسرا سیکوئل بنانے کی تیاریاں شروع کردی گئیں۔
بھارتی میڈیا کے مطابق اداکار ارباز خان نے تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ فلم ’دبنگ تھری‘ کا اسکرپٹ مکمل کرلیا گیا ہے جس کی شوٹنگ شائقین کی توقعات سے بھی پہلے یعنی اپریل میں شروع کردی جائے گی، شوٹنگ کے لیے لوکیشنز کا حتمی فیصلہ نہیں کیا گیا لیکن وہ بھی جلد فائنل ہوجائیں گی۔ ارباز خان نے کرداروں سے متعلق بتایا کہ ’دبنگ تھری‘ میں بھی چلبل پانڈے کا مرکزی کردار سلمان خان ہی ادا کریں گے فلم کی کہانی کے حوالے سے سوشل میڈیا پر قیاس آرائیاں جاری ہیں کہ دبنگ تھری کسی فلم کا ریمیک ہے، کچھ کہہ رہے ہیں کہ یہ حقیقی زندگی سے متاثر ہوکر بنائی جارہی ہے لیکن میں ان تمام قیاس آرائیوں کے باوجود فلم کی کہانی راز میں رکھنا ہی مناسب سمجھوں گا۔
یہ پڑھیں: کاجول کا سلمان کی فلم ”دبنگ“ کے تیسرے سیکوئل میں کام کرنے سے انکارواضح رہے کہ 2010ءمیں ریلیز ہونے والی ’دبنگ‘ اور 2012ئ میں ریلیز ہونے والی ’دبنگ ٹو‘ میں سلمان خان کے مد مقابل سوناکشی سنہا نے مرکزی کردار ادا کیا تھا، فلم کے اس سیکوئل کے حوالے سے کہا جارہا ہے کہ دبنگ تھری میں سوناکشی کی جگہ دوسری اداکارہ کو شامل کیا جائے گا۔ دریں اثنا فلم ’دبنگ‘ میں راحت فتح علی خان کی آواز میں گایا ہوا گیت ” تیرے مست مست دو نین“ مقبولیت کے ساتھ ساتھ آج بھی اہمیت کا حامل ہے امکان ہے کہ نئے سیکوئل میں بھی ایسے نغمے شامل کیے جائیں گے جو فلم کی مقبولیت کا باعث بن سکیں۔

شاہ رخ خان کیلئے بڑی خوشخبری:مشہور زمانہ فلم کادوسرا سیکوئل بنانے کا اعلان
لاہور(ویب ڈیسک)بالی ووڈ کے بادشاہ شاہ رخ خان کیلئے بڑی خوشخبری آگئی ۔بالی ووڈ کی مشہور فلم سیریز ’ڈان‘ کا دوسرا سیکوئل بنانے کا اعلان کردیا گیا ہے ۔ بالی ووڈ کے معروف ہدایتکار و اداکار فرحان اختر نے بالی ووڈ کنگ شاہ رخ خان کی مشہور فلم سیریز ’ڈان‘ کا دوسرا سیکوئل کا بنانے کا اعلان کردیا ہے۔جس کے بعد بالی ووڈ میں ہر طرف مداحوں کو اس فلم کے ریلیز ڈیٹ کا انتظار ہونے لگا ہے ۔ بالی ووڈ کے کنگ شاہ رخ خان کی فلم نے پہلے بھی بہت کامیابی حاصل کی تھی۔ مگر اب یہ دیکھنا ہو گا کہ کیا یہ فلم بھی اس طرح کامیاب ہو گی ہانہیں ؟
ذرائع کے مطابق:بالی ووڈ کے معروف ہدایت کار اور اداکار فرحان اختر ان دنوں اپنی نئی آنے والی فلم ’گلی بوائے‘ کی تشہیر میں مصروف ہیں جس کی ریلیز کا شائقین کو بے صبری سے انتظار ہے۔ یہی وجہ ہے کہ ہدایت کار نے فلم کے مرکزی کرداروں رنویر سنگھ اور عالیہ بھٹ کے ہمراہ فلم کے ٹریلر کی لاو¿نچنگ کی تقریب کے دوران بڑا اعلان کردیا۔ مزید بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق فرحان اختر نے فلم ’ڈان‘ کے حوالے سے اعلان کرتے ہوئے کہا کہ ’میں ان دنوں فلم ’اسکائے از نک‘ میں بطور اداکار کام کر رہا ہوں جس کے بعد ایک بہت ہی خاص فلم بنانے کا اعلان کیا جائے گا لیکن ا±س کے حوالے سے کچھ کہنا قبل از وقت ہوگا۔ لیکن شائقین بہت جلد یہ خبر بھی سن لیں گے جس کا سب کو بے صبری سے انتظار ہے۔
واضح رہے کہ فرحان اختر اس سے قبل دل چاہتا ہے، ڈان اور ڈان ٹو جیسی مشہور زمانہ فلموں میں ہدایتکاری کے فرائض انجام دے چکے ہیں۔ جب کہ وہ راک آن، لک بائے چانس، بھاگ ملکھا بھاگ، زندگی نہ ملے گی دوبارہ اور دل دھڑکنے دو جیسی فلموں میں بطور اداکار کام کر چکے ہیں۔ ا±ن کی نئی آنے والی فلم ’گلی بوائے‘ 14 جنوری کو سنیما گھروں کی زینت بنے گی۔

جواب لکھیں

آپ کا ای میل شائع نہیں کیا جائے گا۔نشانذدہ خانہ ضروری ہے *

*