بنیادی صفحہ -> اہم خبریں -> ڈیم فنڈ میں 10 ارب، 71 لاکھ روپے جمع
ڈیم فنڈز

ڈیم فنڈ میں 10 ارب، 71 لاکھ روپے جمع

وزیراعظم عمران خان نے ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں کہا ہے کہ ڈیم فنڈ میں 10 ارب، 71 لاکھ روپے جمع ہوگئے ہیں۔ عمران خان نے ڈیم فنڈ میں دل کھول کر حصہ لینے پر پاکستان کے عوام کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے سخاوت کی تعریف کی۔ علاوہ ازیں پاکستان تحریک انصاف کے رہنما سینیٹر فیصل جاوید نے ایک بیان میں کہا کہ ڈیم فنڈ میں دل کھول کر حصہ ڈالنے پر پاکستانی قوم زبردست خراج تحسین کی مستحق ہے، جب کہ سپریم کورٹ اور وزیراعظم خصوصی شاباش کے حقدار ہیں
فیصل جاوید نے کہا کہ پاکستان دنیا میں خیرات کرنے والی اقوام میں سرفہرست ہے، ہمارے قومی جذبے کو کوئی شکست نہیں دے سکتا، اپنے لوگوں کے عزم صمیم کو خصوصی سلام عقیدت پیش کرتا ہوں۔
.
.
.
.
.
.
یہ خبر بھی پڑھیئے
.
.
.
مقبوضہ کشمیر میں بھارتی مظالم بدتر ین ریاستی دہشت گردی ہے، ہم امن چاہتے ہیں مگر بھارت سن لے کشمیر پر کسی قسم کے سمجھوتے کا سوال ہی پیدانہیں ہوتا،پاکستان کشمیریوں کیساتھ کھڑا ہے،سفارتی سطح پر پاکستان کی کامیابیاں بھارت کو ہضم نہیں ہو رہیں، اسلئے خدشہ ہے کہ بھارت کسی وقت بھی کوئی شر مناک حر کت کر سکتا ہے، آج بھارت کی اپنی سیاسی جماعتیں نریندرمودی کو دہشت گردقرار دے رہی ہیں،سیاسی اور فوجی قیادت ایک پیج پر ہے ،دشمن کو بھر پور جواب دیا جائے گا

گور نر پنجاب چوہدری محمدسرور کی صوبائی وزیر ہاؤسنگ میاں محمود الرشیدو دیگرکی قیادت میں ملاقات کر نیوالے دفود سے گفتگو

گور نر پنجاب چوہدری محمدسرور نے مقبوضہ کشمیر میں بھارتی مظالم کو بدتر ین ریاستی دہشت گردی قرار دیتے ہوئے کہا کہ مقبوضہ کشمیر میں بھارتی مظالم بدتر ین ریاستی دہشت گردی ہے، ہم امن چاہتے ہیں مگر بھارت سن لے کشمیر پر کسی قسم کے سمجھوتے کا سوال ہی پیدانہیں ہوتا،پاکستان کشمیریوں کیساتھ کھڑا ہے،سفارتی سطح پر پاکستان کی کامیابیاں بھارت کو ہضم نہیں ہو رہیں، اسلئے خدشہ ہے کہ بھارت کسی وقت بھی کوئی شر مناک حر کت کر سکتا ہے، آج بھارت کی اپنی سیاسی جماعتیں نریندرمودی کو دہشت گردقرار دے رہی ہیں،سیاسی اور فوجی قیادت ایک پیج پر ہے ،دشمن کو بھر پور جواب دیا جائے گا، تحریک انصاف دو نہیں ایک پاکستان کے نعرے پر مکمل عمل کر رہی ہے ۔ وہ گور نر ہاؤس لاہور میں صوبائی وزیر ہاؤسنگ میاں محمود الرشید‘ تحر یک انصاف کے رکن قومی اسمبلی صداقت عباسی اور بزنس مین طارق علیم کی قیادت میں ملاقات کر نیوالے دفود سے گفتگو کر رہے تھے گور نر پنجاب چوہدری محمدسرور نے کہا کہ وزیر اعظم عمران خان کی قیادت میں موجودہ حکومت نے سفارتی سطح پر بھر پور کامیاب حاصل کیں ہیں اور پاکستان کے خلاف بھارت کی جانب سے دنیا میں کیے جانیوالے منفی پروپپگنڈے کو بھی ناکام بنا دیا ہے چین ‘ تر کی اور سعودی عرب سمیت دیگر دوست ممالک کے ساتھ پاکستان کے تعلقات مضبوط ہو رہے ہیں اور دنیا پاکستان کے ساتھ کھڑی ہے جو ہمارے اصولی موقف اور امن کی جیت ہے ۔ انہوں نے کہا کہ سابقہ حکومتوں کی غلط پالیسیوں اور کرپشن کے باعث نہ صرف عوام کو مشکلات کا سامنا کرنا پڑا بلکہ اس سے ملکی معیشت بھی شدید متاثر ہوئی مگر موجودہ حکومت ملک کو مسائل سے نجات دلانے کیلئے ہنگامی بنیادوں پر اقدامات کر رہی ہے ۔ انہوں نے کہا کہ موجودہ حکومت کی مثبت پالیسیوں سے نہ صرف معیشت کے فروغ کے لیے مدد مل رہی ہے بلکہ موجودہ حکومت وزیر اعظم عمران خان کی زیر قیادت ملک کو مختلف بحرانوں سے نکال کر ترقی یافتہ ممالک کی صف میں کھڑا کررہی ہے ۔انہوں نے کہا کہ موجودہ حکومت ملک سے غربت اور دیگر مسائل سے نجات دلائے گی ۔

جواب لکھیں

آپ کا ای میل شائع نہیں کیا جائے گا۔نشانذدہ خانہ ضروری ہے *

*