Buy website traffic cheap


داتا دربار کے ایڈمنسٹریٹر کورونا وائرس کے باعث انتقال کرگئے

لاہور: داتا دربار کے ایڈمنسٹریٹر ذوالقرنین کچھی کورونا وائرس کے باعث انتقال کرگئے۔

ذرائع کے مطابق ذوالقرنین کھچی کو 28 مئی کو کورونا وائرس ٹیسٹ مثبت آنے کے بعد نجی ہسپتال داخل کروایا گیا تھا۔

ذوالقرنین کھچی کافی عرصے سے آنت کے عارضے میں بھی مبتلا تھے، ان کی بڑی آنت کے آپریشن کے بعد مصنوعی آنت ڈالی گئی تھی جب کہ انہیں ہر 10 دن بعد پلیٹیلیٹس کم ہونے پر ہسپتال لے جایا جاتا تھا۔

صوبائی وزیر اوقاف سعید الحسن شاہ نے ایڈمنسٹریٹر داتا دربار ذوالقرنین کھچی کی وفات پر اظہارِ افسوس کیا۔