Buy website traffic cheap

انکشاف

دپیکا کا شوہرسے متعلق ایسا انکشاف جس پررنویرخود حیران ہوگئے

لاہور(ویب ڈیسک)بالی ووڈ کی مشہور جوڑی رنویر سنگھ اور دپیکا پڈوکون نے حل ہی میں شادی کی ہے اس جوڑی کی مثالی محبت کا تقریبا سب کو ہی پتا ہے حل ہی میںاس جوڑی کو بالی ووڈ کی بہترین جوڑی بھی کہا گیا ہے ۔ مگر گزشتہ روز ایک انٹرویو میں دپیکا نے ایسی بات کہہ دی کہ پاس بیٹھے رنویر سنگھدنگ رہ گئے ۔ دپیکا نے ایک فلم میگزین کو انٹرویو دیتے ہوئے کہا کہ ”میں یش راج فلمز کے ساتھ ایک فلم کر رہی تھی اور وہاں سیٹ پر رنویر سنگھ نے میرے ساتھ فلرٹ کرنا شروع کر دیا حالانکہ اس وقت ان کا کسی اور اداکارہ کے ساتھ تعلق چل رہا تھا۔ ان کے اس روئیے پر میں مسکرا دی اور کہا کہ ’تم میرے ساتھ فلرٹ کر رہے ہو!‘
دپیکا کے اس انکشاف پر رنویر سنگھ شدید حیرت کا اظہار کرتے ہوئے جواب دیا کہ ”یہ فضول بات کر رہی ہے۔ میں نے اس کے ساتھ فلرٹ بالکل بھی نہیں کیا تھا۔ “
واضح رہے کہ دپیکا اور رنویر سنگھ سنجے لیلا بھنسالی کی فلم رام لیلا کی شوٹنگ کے دوران ایک دوسرے کی محبت میں گرفتار ہوئے اور 6سال بعد گزشتہ برس نومبر میں رشتہ ازدواج میں منسلک ہوئے۔شادی کے بعد رنویر سنگھ نے کہا تھاکہ ”آج تک میری زندگی میں جو کچھ ہوا اس میں شادی سب سے بہترین چیز ہے۔ شادی کے بعد میں ایک قسم کا جادو اور ایک طرح کی طاقت محسوس کر رہا ہوں۔“

دپیکا پڈوکون کا شوہر کے ساتھ فلم کرنے سے صاف انکار
لاہور(ویب ڈیسک) بالی ووڈ کی مشہور اداکارہ دپیکا پڈوکون نے اپنے شوہر رنویر سنگھ کے ساتھ فلم میں کام کرنے سے انکار کر دیا ہے جس کی وجہ یہ بتائی جا رہی ہے کہ فلم میں ان کا کرادر بہت مختصر ہے – بالی ووڈ کی مشہو جوڑی اب تک تین فلمیں ’رام لیلا‘، ’باجی راؤمستانی‘ اور ’پدماوت‘ ایک ساتھ کر چکے ہے اور تینوں فلموں نے ہی بکس آفس پر راج کیا ہے- گزشتہ سال ریلیز ہوئی فلم پدماوت 2018 میں بالی ووڈ کی دوسرے نمبر پر سب سے زیادہ کمائی کرنے والی فلم رہی ہے – بھارتی نیوز ویب سائٹ دکن کرونیکل کی رپورٹ کے مطابق دپیکا پڈوکون کو بھارتی کرکٹر کپل دیو پر بننے والی بائیوپک فلم ’83‘ میں کام کرنے کی پیشکش کی گئی تھی، جس کے لیے انہوں نے صاف انکار کردیا ہے۔ فلم میں رنویر سنگھ کپل دیو کا مرکزی کردار ادا کریں گے جبکہ دپیکا کو کپل دیو کی اہلیہ رومی کے کردار کی پیشکش کی گئی تھی، تاہم انہوں نے یہ کردار کرنے سے انکار کرتے ہوئے کہا کہ فلم میں اہلیہ کا کردار بہت مختصر ہے جبکہ یہ فلم مکمل طور پر ہیرو کی زندگی پر مبنی ہے۔ دپیکا کا ماننا ہے کہ وہ اُس فلم میں کام کریں گی جس میں ان کا کردار مضبوط ہو، ’پدماوت‘ اور دیگر فلموں میں رنویر سنگھ کے ساتھ انہوں نے فلم اس لیے کی تھی کیونکہ ان میں ان کا کردار طاقتور تھا۔ رپورٹ کے مطابق دپیکا کا کہنا ہے کہ وہ کام کے معاملے میں بہت زیادہ سنجیدہ ہیں، وہ یہ نہیں دیکھتیں کہ مرکزی کردار رنویر سنگھ کر رہے ہیں یا نہیں، ہاں اگر ایسی کوئی فلم ہو جس میں رنویر سنگھ ہوں اور اس میں ہیروئن کا کردار بھی اچھا ہو تو وہ ضرور کریں گی۔