Buy website traffic cheap

دپیکارنویر

دپیکارنویر کے دوسرے استقبالیے کی شاندار تقریب

لاہور(ویب ڈیسک ) بالی ووڈ کی خوبرو اداکارہ دپیکا پڈوکون اور رنویر سنگھ کے دوسرے استقبالیے کی تقریب گزشتہ روز ممبئی میں منعقد ہوئی تاہم اس بار بھی تقریب میں بالی ووڈ اسٹارز شریک نہیں ہوئے۔ رواں ماہ 14 اور 15 نومبر کو اٹلی کے خوبصورت مقام لیک کومو میں شادی کے بندھن میں بندھنے والی اسٹار جوڑی دپیکا پڈوکون اور رنویر سنگھ کے دوسرے استقبالیے کی تقریب گزشتہ روز ممبئی کے گرینڈ ہائٹ ہوٹل میں منعقد کی گئی۔تاہم پہلے استقبالیے کی طرح دوسری تقریب میں بھی اسٹار جوڑی کی جانب سے بالی ووڈاسٹارز کو مدعو نہیں کیاگیا جس کے باعث تقریب کچھ پھیکی لگی۔استقبالیے کی تقریب میں دپیکا پڈوکون سفید اور سنہری رنگ کی خوبصورت ساڑھی میں نظر آئیں جب کہ رنویر سنگھ نے بھی سفید اور سنہرے کام والا لباس زیب تن کیاتھا۔ دونوں گزشتہ روز کسی راجکمار اور راجکماری سے کم نہیں لگ رہے تھے۔اسٹار جوڑی کے پہلے استقبالیے کی تقریب 21 نومبر کو بنگلورو میں منعقد کی گئی تھی جس میں دونوں کے گھر والوں اورقریبی دوستوں نے شرکت کی تھی۔تاہم شائقین کو مایوس ہونے کی ضرورت نہیں کیونکہ اسٹار جوڑی کے تیسرے استقبالیے کی تقریب یکم دسمبرکو منعقد ہوگی جس میں تمام بالی ووڈ اسٹارز شرکت کریں گے اور یہ تقریب بالی ووڈ اسٹارز کی شرکت کی وجہ سے گزشتہ دونوں تقاریب سے زیادہ رنگارنگ اور شاندار ہوگی۔