Buy website traffic cheap

دپیکا پڈوکون

دپیکا پڈوکون فلم ” 83″ میں کپل دیو کی اہلیہ کا کردار نبھائیں گی

لاہور(ویب ڈیسک): اداکارہ دپیکا پڈوکون اور رنویر سنگھ نومبر 2018 میں شادی کے بندھن میں بندھ گئے تھے تاہم دونوں ایک ساتھ فلم میں میاں اور بیوی کا کردار ادا نہیں کیا تھا لیکن دپیکا نے اپنے حقیقی شوہر کی اہلیہ بننے کے لیے تیار ہوگئی ہیں۔ بھارتی میڈیا کے مطابق نئی سپورٹس ڈرامہ فلم ’83‘ میں دپیکا پڈوکون شوہر رنویر سنگھ کی اہلیہ کا کردار نبھائیں گی تاہم وہ کردار کو اچھے طریقے سے نبھانے کے لیے سابق کرکٹر کپل دیو کی اہلیہ کے ساتھ وقت گزارنا چاہتی ہیں۔ فلم میں دپیکا پڈوکون سابق کرکٹر کپیل دیو کی اہلیہ روما کا کردار ادا کرتی دکھائی دیں گی۔فلم میں کپیل دیو کا کردار رنویر سنگھ ادا کریں گے جنہوں نے کردار ادا کرنے کیلئے کپیل دیو اور سچن ٹنڈولکر جیسے کھلاڑیوں کے ساتھ وقت بھی گزارا تھا۔ اب دپیکا پڈوکون بھی کیپل دیو کی اہلیہ روما کا کردار اچھے طریقے سے نبھانے کے لیے سابق کرکٹر کی اہلیہ سے تربیت لینے کا ارادہ رکھتی ہیں۔ خیال رہے کہ ’83‘ کی کہانی صرف کپیل دیو کی زندگی کے گرد نہیں گھومتی، بلکہ یہ 1983 میں کرکٹ ورلڈ کپ جیتنے والے تمام کھلاڑیوں کی زندگی کے گرد گھومتی ہے۔