Buy website traffic cheap


نوجوانی میں ڈپریشن کس خطرناک بیماری کی علامت ہے ؟

لاہور(ویب ڈیکس) برطانوی ماہرین نفسیات نے ایک نئی تحقیق میں بتایا ہے کہ کم عمری میں ڈیرپیشن کے شکار افراد 50 سال کی عمر کو پہنچ کر یاداشت کی کمزوری کا شکار ہوجاتے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق : انگلینڈ کی ‘سسکس’ یونیورسٹی کے زیراہتمام کی گئی تحقیق میں بتایا گیا ہے کہ بیس، تیس یا چالیس سال کی عمر میں ڈیپریشن کے شکار افراد کی یاداشت بری طرح متاثر ہوسکتی ہے اور پچاس سال کی عمر کو پہنچ کر ان کی یاداشت پر کافی منفی اثرات مرتب ہوتے ہیں۔ یہ تحقیق برطانیہ کے ایک سائنسی جریدے میں شائع ہوئی ہے۔ اس میں کہا گیا ہے کہ ڈیپریشن تین مراحل کے دوران ادراک، شعور اور یاداشت کو متاثر کرسکتی ہے۔ نوجوانی میں ڈیپریشن کا شکار رہنے والے افراد پچاس سال یا ادھیڑ عمری میں حافظے کی کمزوری کا شکار ہوسکتے ہیں۔ یہ تحقیق 18 ہزار بچوں کے بیانات کے حصول کے بعد جاری کی گئی ہے۔ ماہرین اس پر مسلسل تین عشرےسے کام کررہے تھے۔ اس دوران وہ اس نتیجے پر پہنچے کہ کم عمری میں ڈیپریشن کا شکار لوگ پچاس سال کی عمر کو پہنچ کر یاداشت کی کمزوری کا شکار ہو سکتے ہیں۔