بنیادی صفحہ -> اہم خبریں -> 16 قبائلی اضلاع میں ووٹنگ مکمل، نتائج موصول ہونا شروع

16 قبائلی اضلاع میں ووٹنگ مکمل، نتائج موصول ہونا شروع

لاہور(ویب ڈیسک) خیبر پختونخوا میں ضم ہونے والے قبائلی اضلاع کی 16 صوبائی نشستوں پر ووٹنگ کا عمل مکمل ہونے کے بعد نتائج موصول ہونا شروع ہوگئے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق : پی کے102باجوڑ 3 کے پولنگ اسٹیشن 82کے غیرحتمی اورغیر سرکاری نتیجے کے مطابق جماعت اسلامی کے سراج الدین خان 285 ووٹ لے کر پہلے نمبر پر ہیں جبکہ آزادامیدوارخالد خان 135 ووٹ لے کر دوسرے نمبرپر ہیں۔پی کے 107 خیبر 3 کے پولنگ اسٹیشن 68 القلم ماڈل اسکول باڑہ سے پی ٹی آئی کے زبیرآفریدی 60 ووٹ لے کر پہلے اور آزاد امیدوار حمید اللہ جان 37ووٹ لے کر دوسرے نمبر پر ہیں۔ پی کے 107 کے پولنگ اسٹیشن 70گورنمنٹ گرلزپرائمری سکول ملک وارث خان کلے باڑہ کے غیرحتمی اور غیر سرکاری نتیجے کے مطابق آزادامیدوار حمید اللہ جان 31ووٹ لے کر پہلے اورپی ٹی آئی امیدوار زبیر 28ووٹ لے کردوسر نمبر پر ہیں۔

جواب لکھیں

آپ کا ای میل شائع نہیں کیا جائے گا۔نشانذدہ خانہ ضروری ہے *

*