بنیادی صفحہ -> اہم خبریں -> آصف غفور ڈی جی آئی ایس پی آر نے یوم پاکستان کی تقریب کے بارے میں بتا دیا

آصف غفور ڈی جی آئی ایس پی آر نے یوم پاکستان کی تقریب کے بارے میں بتا دیا

راولپنڈی: کون سے ممالک شریک ہونگے اور کن کے دستے بھی اس عظیم الشان دن کی پریڈ کا حصہ بنیں گے، آصف غفور صاحب نے پردو اٹھا دیا اور بتادیا جس سےفخر محسوس کرے گا ہر پاکستانی.
یوم پاکستان(23مارچ) پر اسلام آباد میں مسلح افواج کی پریڈ میں ملائیشیا کے وزیراعظم مہاتیر محمد مہمان خصوصی ہوں گے ، اس کے علاوہ دیگر سات ممالک کے اہم رہنمااورفوجی دستے پریڈ کا حصہ بنیں گے ۔بدھ کوڈی جی آئی ایس پی آر میجر جنرل آصف غفور نے اپنے ایک ٹویٹ میں کہاکہ آذربائیجان کے وزیر دفاع کرنل جنرل ذاکرحسن اوف ،بحرین کے فوجی سربراہ کمانڈرجنرل شیخ محمد بن عیسیٰ الخلیفہ ، اومان کے اہم سرکاری عہدیدار بھی پریڈ میں بطور مہمان شرکت کریں گے ۔میجر جنرل آصف غفور کے مطابق آذر بائیجان اور سعودی عرب کے فوجی دستے پریڈ میں شرکت کریں گے جبکہ آذربائیجان، بحرین، سعودی عرب اور سری لنکا کے پیراٹروپرز فری فال جمپ کا مظاہرہ بھی کریں گے ، ترکی کے ایف 16 اور چین کے جے 10 طیارے فضائی کرتب دکھائیں گے ۔یوم پاکستان کی تقریب کے مہمان خصوصی مہاتیر محمد ہوں گے ۔آئی ایس پی آر نے یوم پاکستان کی پریڈ کا خصوصی سلوگن اور نغمے کا پرومو جاری کردیا۔ پریڈ کا سلوگن ‘پاکستان زندہ باد’ رکھا گیا ہے ۔

جواب لکھیں

آپ کا ای میل شائع نہیں کیا جائے گا۔نشانذدہ خانہ ضروری ہے *

*