Buy website traffic cheap

منشا بم

منشا بم کو پروٹوکول دینے پر ایل ڈی اے کے تین ملازم معطل

لاہور(ویب ڈیسک): لاہور ڈویلپمنٹ اتھارٹی کے ڈائریکٹر جنرل محمد عثمان معظم نے قبضہ مافیا کے سرغنہ منشا بم اور اس کے بیٹے کو پروٹوکول دینے پر تین ملازمین کو معطل کردیا ہے۔ ان میں ون ونڈو سیل پر تعینات اسسٹنٹ ڈائریکٹر زاہد عزیز، قائداعظم ٹاون میں تعینات اسسٹنٹ نعیم اللہ اور ڈی جی سیل کا نائب قاصد قاسم عباس شامل ہیں۔واقعاتی رپورٹ کے مطابق ایل ڈی اے کے دفتر میں منشا بم کا داخلہ بند ہونے اور سکیورٹی گارڈز کی طرف سے اسے روکے جانے کے باوجود اسسٹنٹ ڈائریکٹر زاہد عزیز خود جاکر منشا بم اور اس کے بیٹے کو ون ونڈو سیل پر لے آیا۔اسی طرح باقی دونوں ملازمین نے بھی اس کے ون ونڈو سیل میں داخل ہونے میں مدد کی جس پر ڈائریکٹر جنرل نے ایکشن لیتے ہوئے انہیں معطل کر دیا ۔ان ملا زمین کو پیڈا ایکٹ کے تحت شوکاز نوٹس بھی جاری کر دیئے گئے.