Buy website traffic cheap


ہالی وڈ باکس آفس پر فلم “الہ دین” کا راج

لاہور(ویب ڈیسک) ہالی وڈ کی ایڈونچر سے بھرپور فلم “الہ دین” باکس آفس پر پہلے نمبر پر آ گئی، فلم نے پہلے ہفتے میں آٹھ کروڑ اکسٹھ لاکھ ڈالر کما لئے۔

تفصیلات کے مطابق : ہالی وڈ باکس آفس پر چراغ کے جن کا قبضہ، ایڈونچر سے بھرپور فینٹسی فلم “الہ دین” آٹھ کروڑ اکسٹھ ڈالر کما کر پہلے نمبر پر آ گئی۔ ایکشن فلم “جان وِک چیپٹر3” دو کروڑ چوالیس لاکھ ڈالر کا بزنس کرکے دوسری پوزیشن پر ہے۔ جبکہ سپر ہیروز فلم “اوینجرز اینڈ گیم” ایک کروڑ ارسٹھ لاکھ ڈالر کما کر تیسرے نمبر پر ہے۔