Buy website traffic cheap

نوازشریف, صحت, امریکہ

لیگی قائد نوازشریف کی صحت سے متعلق تشویشناک خبرسامنے آگئی

لاہور(ویب ڈیسک): نواز شریف کے دماغ کو خون پہنچانے والی شریان 88 فیصد بند ہے، ڈاکٹرز نے سابق وزیراعظم کو امریکہ میں علاج کی تجویز دے دی۔

ترجمان مسلم لیگ نون مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ نواز شریف کی صحت کے معاملے میں طبی پیچیدگیاں سنگین ہوسکتی ہیں، ‎رسک لینے کے بجائے ڈاکٹرز نے امریکا میں ماہرین سے رجوع کرنے پر اصرار کیا ہے، برقی شعاعوں سے اندرونی اعضا کے معائنے کی روشنی میں نواز شریف کی بائیو آپسی کی جائے گی۔ مریم اورنگزیب کا کہنا تھا موجودہ نالائق اور نااہل حکومت کی کارکردگی کے ساتھ ساتھ ذہنی حالت بھی پست ہو چکی ہے، ذہنی مفلوج نواز شریف کی صحت پر سیاست کر رہے ہیں۔