Buy website traffic cheap

سٹاک مارکیٹ

بجٹ سے ایک دن قبل سٹاک مارکیٹ کو بہت بڑا جھٹکا لگ گیا

لاہور(ویب ڈیسک): انٹر بینک مارکیٹ میں ڈالر 2 روپے 40 پیسے اور اوپن مارکیٹ‌ میں 3 روپے مہنگا ہو گیا دوسری جانب سٹاک مارکیٹ میں مندی کا رجحان رہا اور 700 پوائنٹس سے زائد کی کمی دیکھنے میں آئی۔ معاشی بدحالی کے اثرات کھل کر سامنے آنے لگے جس کےسبب روپیہ پھر لڑکھڑا گیا اور امریکی کرنسی کی قدر میں 3 روپے تک اضافہ ہو گیا۔ انٹر بینک مارکیٹ میں 2 روپیہ 40 پیسے ریٹ بڑھنے کے بعد ڈالر 151 روپے پر ٹریڈ ہوتا رہا۔ یاد رہے کہ عید تعطیلات سے پہلے ڈالر انٹربینک میں 148 روپے 60 پیسے پر بند ہوا تھا۔ اوپن مارکیٹ میں ڈالر 3 روپے مہنگا ہوا اور 151 کے ریٹ پر ہی فروخت ہوا۔ دوسری جانب سٹاک مارکیٹ میں مندی کے سبب 700 سے زائد پوائنٹس کی کمی ہوئی جس کے بعد 100 انڈیکس 35 ہزار پوائنٹس کی نفسیاتی حد برقرار نہ رکھ سکا۔