Buy website traffic cheap

حکومتی

حکومتی دعوے دھرے کے دھرے رہ گئے، ڈالرکی پھرلمبی چھلانگ

لاہور(ویب ڈیسک): انٹربینک مارکیٹ میں ڈالرکی قیمت کنڑول کرنے کے حوالے سے حکومتی دعوے دھرے کے دھرے رہ گئے ہیں اورڈالرکی قیمت میں‌بتدریج جاری ہے. تفصیلات کے مطابق ڈالر کی قیمت میں آج ایک مرتبہ پھر سے 40 پیسے اضافہ ہواہے ۔ تفصیلات کے مطابق 40 پیسے اضافے کے بعد ڈالر اوپن مارکیٹ میں 140 روپے 20 پیسے کا فروخت ہو رہاہے ۔آج صبح انٹر بینک مارکیٹ میں ڈالر مستحکم رہا اور اس کا لین دین 138 روپے 90 پیسے تک ہو رہا،تجزیہ کاروں کے مطابق وزیراعظم کا دورہ کراچی سٹاک مارکیٹ کیلئے اچھا شگون ثابت ہوا ہے اور پاور سیکٹر، سیمنٹ اور بینکنگ کے شعبوں میں خریداری کے رجحان میں اضافہ ہوا ہے۔

معروف چینی کمپنی کی پاکستان میں بہت بڑی سرمایہ کاری کی پیشکش
لاہور(ویب ڈیسک): چین کی معروف شنگھائی الیکٹرک کمپنی کے وفد نے وزیراعظم عمران‌خان سے ملاقات کی ہے اورپاکستان میں انرجی کے شعبے میں سرمایہ کاری کی پیشکش کی ہے. وفد نے وزیراعظم کو کمپنی کے حوالے سے بریف کیا اورپاکستان میں 400 ملین ڈالرکی سرمایہ کاری کی پیشکش کی. وزیراعظم پاکستان کو یہ پیشکش شنگھائی الیکٹرک کمپنی کے چیئرمین وانگ یوڈان نے کی جس کا پاکستان کی طرف سے خیرمقدم کیا گیا. وزیراعظم عمران خان نے شنگھائی کمپبی کی سرمایہ کاری کا خیرمقدم کیا اورکہا کہ ہم ملک میں‌سرمایہ کاری لانے کے لیے سرمایہ کاروں کو سہولیات دے رہے ہیں اور توانائی کے شعبے میں کافی سرمایہ کاری کے مواقع ہیں.