Buy website traffic cheap


ڈولفن پولیس کی کارروائی ؛ کرروڑوں مالیت کی منشیات سمگل کرنے کی کوشش ناکام

لاہور(ویب ڈیسک)‌ ڈولفن پولیس کی بڑی کارروائی کرروڑوں مالیت کی چرس و افیون کی سپلائی ناکام بنا دی –

تفصیلات کے مطابق :‌ ڈولفن ٹیم 110نے تاریخ رقم کر دی کڑوروں مالیت کی چرس و افیون کی سپلائی ناکام بنا دی۔ ڈولفن ٹیم نے د وران پیٹرولنگ ملتان روڈ پر مشکوک گاڑی کو رکنے کا اشارہ کیا۔ ملزمان نے موقع سے فرار ہونے کی کوشش کی۔ ڈولفن سکواڈ نے تعاقب کرتے ہوئے مین ملتان روڈ پر راؤنڈ اپ کر لیا۔ گاڑی سے اڑھائی من چرس و افیون برآمد 01ملزم گرفتار ساتھی فرار۔ ملزم ریاست ٹوبہ ٹیک سنگھ کا رہائشی ہے۔

شبہ ہے کہ منشیات فروش مختلف تعلیمی اداروں میں بھی سپلائی کرتے تھے۔ مزید اس بات کا پتہ لگایا جا رہے ہے کہ اتنی بڑی مقدار میں چرس کی سپلائی کہاں کی جارہی تھی ۔ترجمان ایس پی ڈولفن بلال ظفر کی طرف سے سیکٹر انچارج و ٹیم کے لیے تعریفی اسناد کا اعلان بھی کیا گیا ہے۔