Buy website traffic cheap

ڈونلڈ ٹرمپ

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ آج نریندر مودی سے ملاقات کرینگے

لاہور(ویب ڈیسک): امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ آج فرانس میں نریندر مودی سے ملاقات میں مسئلہ کشمیر پر باز پرس کریں گے، امریکی حکام کے مطابق صدر ٹرمپ جاننا چاہتے ہیں کہ مودی کے پاس کشیدگی ختم کرنے کے لیے کیا منصوبہ ہے۔ ایفل ٹاور پر لوگوں کی بڑی تعداد نے احتجاج کرتے ہوئے بھارت دہشت گرد کےنعرے لگائے۔

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی مسئلہ کشمیر کےحل کے لیےایک اور کوشش، فرانس میں جی سیون اجلاس کی سائیڈ لائن پر آج بھارتی وزیراعظم سے ملاقات کریں گے۔ امریکی حکام کے مطابق صدر ٹرمپ نریندر مودی سے ملاقات کے دوران ان سے خطے میں جاری کشیدگی کم کرنے اور کشمیر میں انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں پر باز پرس کریں گے۔ امریکی صدر جاننا چاہتے ہیں کہ مودی کے پاس کشیدگی ختم کرنے کے لیے کیا منصوبہ ہے۔ امریکی حکام کے مطابق امریکی صدر نریندر مودی پرمسئلہ کشمیر کے حل کے لیے مذاکرات کرنے کے لیے دباؤ ڈالیں گے اور مقبوضہ وادی میں جاری کرفیو کو ہٹانے کا مطالبہ کریں گے۔ امریکی صدر اس سے پہلے کشمیر کی صورتحال کو تباہ کن قراردیتے ہوئے اسکے حل کے لیے ثالثی کی پیشکش کر چکے ہیں۔ پیرس میں مودی کے دورے کےدوران پاکستانی کمیونٹی سمیت مقامی افراد نے احتجاجی مظاہرہ کیا، ایفل ٹاور پر ہونے والے اس احتجاج میں لوگوں نے بھارت دہشت گرد ملک کے نعرے لگائے۔